کاروبارکھیل

اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1354 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار 404 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی سال 27-2026ء کا مثبت آغاز

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 84 ہزار 840 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار 714 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 50 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *