شوبز

ثروت گیلانی کا اپنی زندگی کے سب سے گہرے دکھ پر اظہارِ خیال

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران جذباتی تعلقات اور زندگی کے گہرے دکھ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ زندگی کا سب سے بھاری غم ہمیشہ کسی عزیز کی موت سے وابستہ نہیں ہوتا، بلکہ بعض اوقات سب سے تکلیف دہ احساس اس شخص کو کھونے کا ہوتا ہے جو زندہ تو ہو، مگر آپ کی زندگی کا حصہ نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی رشتے، دوستی یا جذباتی تعلق کا ختم ہو جانا بھی اتنا ہی دردناک ہو سکتا ہے، کیونکہ ایسے غم کو محسوس کرنے یا اس پر سوگ منانے کے لیے کوئی واضح موقع یا جگہ موجود نہیں ہوتی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *