میر عبیداللہ گورگیج کی
کاوشوں سے عوامی مسئلہ
حل ھونے کے قریب، علاقے
میں پانی کی فراہمی بہتر
ہونے کی امید
کوئٹہ رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج کی خصوصی کاوشوں اور توجہ سے ناشناس کالونی، قمبرانی روڈ پر واٹر سپلائی اسکیم کا کام جاری، علاقے کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مکینوں نے واٹر سپلائی اسکیم پر میر عبیداللہ گورگیج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے علاقے کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ناشناس کالونی اور گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک اہم مسئلہ تھا، جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ واٹر سپلائی اسکیم سے نہ صرف پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی بلکہ روزمرہ زندگی میں عوام کو درپیش مشکلات بھی کم ہوں گی۔
علاقہ مکینوں نے توقع ظاہر کی ہے۔کہ مذکورہ واٹر سپلائی اسکیم سے علاقے میں پانی کا درینہ مسئلہ حل ھوگا۔انہوں نے ایک بار پھر میر عبیداللہ گورگیج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
